ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)گومل یونیورسٹی نے جنسی سکینڈل میں ملوث پروفیسر صلاح الدین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ۔ گومل یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ملے ہیں جس کی بناء پر انہیں ملازمت سے فارغ کیا گیا ۔