ٹرینوں میں رعائتی ٹکٹ وزیر ریلوے کے علم میں لائے بغیرختم کئے گئے

Jun 26, 2020

ملتان(نمائندہ خصوصی وزارت ریلوے بیوروکریسی نے ایک مرتبہ پھر حرکت میں آگئی وزیر ریلوے کے علم میں لائے بغیر ہی مسافرٹرینوں میں بزرگ شہریوں ریلوے ملازمین، صحافیوں، طلبہ، معذور افرادسمیت تمام رعائتی ٹکٹ عارضی طورپرختم کردئیے ہیں جس پر صحافتی تنظیموں سراپا احتجاج بن گیں۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے65سال سے زائد عمربزرگ شہریوں کوریلوے سے سفرکرنے پر50فیصدرعائت دی گئی۔اسی طرح صحافیوں کومسافرٹرین کی ہرکلاس میں80فیصدجبکہ ان کی فیملی کو50فیصدتک رعائتی ٹکٹ دیتاہے۔طلبہ طالبات اورمعذوروں کوبھی رعائتی ٹکٹ دئیے جاتے ہیں۔تاہم اب ان تمام رعائتی ٹکٹس کوعارضی طورختم کردیاگیاہے۔اس حوالے سے صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم کی صدارت میں صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانس سیکرٹری ملتان پریس کلب فرحان انجم ملغانی سینئر نائب صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ شکیل الرحمن حر جنرل سیکرٹری ملتان یونین آف ممتازی نیازی ممبر ایگزیکٹو نوید شاہ صدر ملتان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد شہزاد نصیر جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب رضوان قریشی سمیت صحافیوں واثق رؤف، محسن ریاض ترین عارف کالرو سعید مکول کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم نے کہا وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کا خیال رکھا اور صحافیوں کو ریلوے کی سفری سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں لیکن انکے بیمار ہونے کے بعد ریلوے بیوروکریسی نے صحافیوں کا جائز حق مارا ہے صحافتی تنظیمیں اس طرح کے ظلم کو برادشت نہیں کریں گے ہماری وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر یہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں اور صحافیوں کو انکا حق دلائیں اگر ریلوے بیوروکریسی نے صحافیوں کے حقوق کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو صحافتی تنظیمیں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریںگی۔

مزیدخبریں