یہودونصاریٰ اسلام اورمسلمانوں کے کبھی خیرخواہ نہیں سکتے،ملک ایوب

Jun 26, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یہودونصاریٰ اسلام او رمسلمانوںکے کبھی خیرخواہ نہیںسکتے،ایسے عنا صر سے اعتمادکی امیدلگانااپنے پاوںپرکلہاڑی مار نے کے مترادف ہے،1974؁ء میںذوالفقارعلی بھٹو کی سربراہی میںپاکستان کی قومی اسمبلی نے مرزا ئیو ںکوغیرمسلم اقلیت قراردینے کی متفقہ قراردا د منظو رکر کے آئین پاکستان میںشان رسالت ؐاورختم نبوتؐ کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کردی تھی،سازشی عنا صراس وقت بھی رنجیدہ تھے،اوراسلام دشمن عنا صر آج بھی غمگین ومضطرب ہیں،لیکن آئین پا کستا ن میںختم نبوت ؐکے حوالے سے دی گئی ضمانت کو یہو دو نصاریٰ کی سازشوںسے کوئی قادیانی اورمزرائی نوا زگروپ ختم کرانے کی سازش میںکامیاب نہیں ہو سکتا،نبیؐ کی شان اورختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے غیر تمندمسلمان پہلے بھی قربانیاںدیتے آئے ہیں ،آئندہ بھی اپنی جان مال عزت آبرو،سب کچھ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے قربان کردینے میںکسی کوتاہی کے مرتکب نہیںہونگے،ان خیالات کااظہاربلدیہ ٹیکسلاکے سابقہ سدابہارکونسلرحاجی ملک محمدایوب صر اف نے پنجاب اسمبلی،قومی اسمبلی اورسینٹ میں حا لیہ منظورکی جانے والی قراردادوںکوایک خوش آ ئند امرقراردیتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ معاملہ قرا ردادوںکی منظوری اورانہیںپیش کرکے سیاسی چوہد راہٹ حاصل کرنے سے بالاتر ہوناچا ہیئے، انہو ں نے کہاکہ شان ختم نبوتؐ اورعظمت ناموس صحابہؓ واہلبیتؓکے تحفظ کے حوالے سے پاکستان میںپہلے سے قوانین منظورشدہ ہیں،مسلہ ان قوانین پرانکی اصل روح کے مطابق عمل درآمدکروانے کاہے،ا نہو ںنے کہاکہ دھوکہ دھی کی واردات کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے ہیں،اورموجودہ حالات میں سیا سی شوبازی کی خاطرمذہبی قوانین کے تحفظ کے حوا لے سے بیان بازیاںکرنے والے اپنی اندرونی حقیقت کوچھپانے میںکبھی کامیاب نہیںہونگے۔

مزیدخبریں