گوجرخان(نامہ نگار)گزشتہ روز ڈی ایس پی آفس میں امن وامان کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ میں تحریک انصاف کے سینئررہنما ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ممبرپارلیمنٹ اسمبلی چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ کرونا وائرس میں مبتلاہونے کے باعث گھرمیں قرنطینہ ہیں انہوںنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ گوجرخان میں امن وامان کی صورتحال کو ہرصورت برقراررکھا جائے گاانہوںنے کہا کہ گوجرخان پرامن شہر ہے اس کے امن کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور گوجرخان شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اورمقامی انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ گوجرخان کے امن وامان کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں اس سلسلہ میںہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ رہے گا۔
پولیس اورمقامی انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کریں گے،ثاقب علی بیگ
Jun 26, 2020