مری(نامہ نگار خصوصی) مبینہ طور پر فراڈ میں ملوث ملزم محمدابراہیم فرخ عرف جعلی سوجل ملک کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کامزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیشی کے موقع پر میری کی کاروباری شخصیات اورمختلف تنظیموں کے لوگ بڑی تعداد میں احاطہ عدالت میں موجودتھے جن کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ ملزم اور اس کی ہم رکاب کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے لہذا ن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔