پب جی گیم کھیلنے والے بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے

Jun 26, 2020

چوک میتلا(نامہ نگار ) پب جی گیم کھیلنے والے بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ۔ گیم کھیلنے کے دوران حقیقت میں بھی نوجوان اور بچے خود ہی لڑنے لگ جاتے ہیں ۔ اسلحہ اور گولا بارود سے بھری پب جی گیم کے کھیلنے والے نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں پر زبردستی منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں گیم کھیل اور تفریحی سے زیادہ نشہ میں تبدیل ہوچکی ہے اکثر پب جی گیم کھیل کے دوران حقیقت میں ہی بچے اور نوجوان آپ میں لڑائی جھگڑے کرنے شروع کریتے ہیں جس سے کئی افرادزخمی بھی ہوچکے ہیں ۔
گیم میں 6سال سے لیکر35سال تک افراد کی تعداد زیادہ ہے جو ہر وقت ایک نشہ کی طرح پب جی گیم کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد اور بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کر نے والی گیم پب جی کو پاکستان میں بند کرنے کامطا لبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں