سرکار ی اداروں اور اثاثوں کی نجکاری برداشت نہیں کی جائیگی: عقیلہ زیدی

Jun 26, 2020

خان پور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سٹی کی سینئر نائب صدر عقیلہ زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر سرکار ی اداروں اور اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ مار ،ملازمین کی بر طرفیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ پیپلز پارٹی ریلوے ،واپڈا ،سٹیل ملز سمیت قومی ائیر لائین پی آئی اے کے ملازمین کے اصولی موقف اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔

مزیدخبریں