اکابرین کی کردار کشی میں ملوث عناصر کا جلد گھیرائو کیا جائیگا،انورکمال بلوچ

Jun 26, 2020

سکھر (بیورورپورٹ) اکابرین کی کردار کشی میں ملوث عناصر کا جلد گھیرائو کیا جائے گا سکھر میں مذہبی رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلا کر شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے سازشی عناصر سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت مذہبی رہنمائوںکے خلاف کردار کشی اشتعال انگیزی پیدا کی جارہی ہے اور ایسی صورتحال میں سکھر پولیس کی مجرمانہ خاموشی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہی ہے ایسا لگتا ہے کہ سکھر پولیس اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے کسی حادثے یا واقعہ کی منتظر ہے ایک نام و نہاد مفاد پرست گروپ کے لوگ رہنمائوں کے خلاف مسلسل نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں سنی تحریک کے کارکن ایک ماہ سے اپنے قائدین کے حکم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں مگر افسوس انتظامیہ اور شر پسند عناصر ہماری صبر کی پالیسی کو ہماری کمزوری سے تعیبر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے سکھر کے ضلعی صدر انور کمال بلوچ نے بلال سومرو ، خان محمد مغیری ، شعیب قادری ، دانش قادری دیگر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انور کمال بلوچ نے کہا کہ سنی تحریک کے مرکزی رہنما رویت ہلال کمیٹی کے رکن دیگر مذہبی رہنمائوں کے خلاف جاری اشتعال انگیزی کے خلاف بروز اتوار28جون کو سنی تحریک سکھر ڈویژن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیکر سازشی عناصر کے خلاف تحر یک چلانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اکابرین کی کردار کشی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کر دینگے امن و امان کی خاطر اور کورنا کی صورتحال کے پیش نظر ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور قانون کا راستہ اختیار کیا مگر انتظامیہ اور اداروں نے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا انتظامیہ نے پاکستان مخالف لوگوں کی منفی سرگرمیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے ساتھ انتظامیہ کے افسران اجلاس کرتے ہیں اور انہیں مسلسل تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

مزیدخبریں