کراچی(کامرس رپورٹر)مسابقتی کمیشن پاکستان نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے آم کے برآمد کنندگان کے لئے غیر ملکی ائیر لائنز کو لازمی انڈیمنیٹی بانڈ جمع کرانے کی لازمی شرط کے اہم مسئلہ کو حل کردیاہے جس سے پاکستان سے آموں کی برآمد میں ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔مسابقتی کمیشن کو آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن، ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن اور ایئر کارگو ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پا کستان میں کام کرنے والی غیر ملکی ائیر لائنز ، جیسا کہ ایمیریٹس ائیر لائن،قطر ائیر ویز، اومان ایئر، ترکش ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 3کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ،شکایت کنند گان کے مطابق یہ ایئر لائنز پاکستانی آم کی بیرون ملک برآمد پر زیادہ قیمت وصول کر ہی ہیں جبکہ ہمسایہ ملک بھارت سے وہ پاکستان سے بھی کم قیمت وصول کر رہیں۔
مسابقتی کمیشن کاآ م کی برآمد کیلئے لا زمی انڈیمنیٹی بانڈ پر آرڈر
Jun 26, 2020