اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کے بیانیئے کا تیا پائنچہ کرنے کیلئے تو یونین کونسل کی سطح کا ہمارا کوئی ذمہ دار ہی کافی ہے بلاول کو مناظرے کا شوق ہے تو پہلے تحریک انصاف کے کسی یونین کونسل کے چیئرمین سے تو مناظرہ جیت کر دکھائیں اس کے بعد کسی ایم پی اے کا سامنا کرنے کی ہمت کریں سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کے بعد بلاول زرداری قومی اسمبلی کے ہمارے کسی رکن سے مباحثہ کرکے دکھائیں اس کے بعد سوچیں گے کہ بلاول زرداری کے ساتھ مزید کس سطح اور فورم پر گفتگو کرنا ہے فیصل جاوید خان نے کہا کہ فرزند زرداری جانتے نہیں مباحثے کرپشن سے نہیں دلائل ، نظریات اور کردار کے زور سے جیتے جاتے ہیں ۔
بلاول تحریک انصاف کے کسی یونین کونسل چیئرمین سے مناظرہ جیت کر دکھائیں ،فیصل جاوید
Jun 26, 2020