کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید325.02پوائنٹس کی کمی سے 33709.63پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 64.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو57ارب70کروڑ70لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،ہم نیٹ ورک، ٹی آر جی پاکستان، پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،میپل لیف ،لوٹی کیمکل ،یونٹی فوڈزاور ہیسکول پٹرول کے حصص سرفہرست رہے ۔جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میںمندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ 34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے33658پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔