بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت) نہرلاڈم سرتھری ایل بی سی نہرڈیزرٹ برانچ تھری ایل ڈی بی، گدھ پورہ مائنر حمایتی مائنر اوردیگرنہروں کے80 فیصد موگہ جات بھاری رشو ت کے عوض تڑوانے کاانکشاف کیا گیا تھا جس پرچیف انجینئرانہار بہاولپور زون محمدوسیم بٹ نے ایس ای انہار محمد اسماعیل کوفوری طورپرموقع چیک کرکے موگہ شکنی کرنیوالے کاشتکاروں اورملوث افسران کیخلاف کاروائی کاحکم دیا تھا لیکن انہوں نے مبینہ طورپرپانی چوروں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے چیف انجینئر آفس میں زیرتعمیرمسجد کی تعمیرپرہی اپنی توجہ مبذول رکھی اورکسی قسم کی کاروائی نہ کی ہے دوسری طرف کاروائی کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی اوانہار محمدعثمان نے تمام نہریں بندکراکے ٹوٹے ہوئے موگہ جات کی مرمت کاکام شروع کردیا۔ تاکہ کسی بڑی کاروائی سے بچ سکیں۔ کاشتکار تنظیموں صاحبزادہ علی اکبرعباسی، عارف حسین عاصم ، شاہ نواز اختراوردیگرنے کہاہے کہ ایس ای انہارکی اس مجرمانہ غفلت پرسیکرٹری انہارکونوٹس لیناچاہیے۔