معروف امریکی ریسلر مارک کلاوے جو کہ انڈرٹیکر کے نام سے مشہور ہیں نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میری رنگ میں واپسی کی کوئی خواہش نہیں۔55 سالہ ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میرے لیے کچھ فتح کرنے کے لیے باقی نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ کا بوائے صحیح معنوں میں چلا جائے کیونکہ میں رنگ کے اندر کی بجائے اس سے باہر زیادہ بہتر کام کرسکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے کا سوچ سکتے ہیں مگر اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔انڈر ٹیکر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1987 میں ورلڈ کلاس چیمپئن شپ ریسلنگ سے کیا اور 1990 کی دہائی میں ٹیڈ ڈائی بیس کی ملین ڈالر ٹیم کا حصہ بن کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں آگئے۔واضع رہے کہ انڈر ٹیکر اس سے پہلے بھی متعدد بات ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں لیکن پھر کچھ عرصے بعد ریسلنگ رنگ میں واپس آگئے ۔