پنجاب اسمبلی نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النیین لازمی لکھنے اور بولنے کی قرارداد کی متفقہ طور پر منظور دیدی

Jun 26, 2020 | 18:50

نامہ نگار خصوصی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سندھ کے بعد پنجاب اسمبلی نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النیین لازمی لکھنے اور بولنے کی قرارداد کی متفقہ طور پر منظور دیدی جبکہ سال 2020۔21 بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ایوان نے پنجاب فنانس بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا ,اپوزیشن کا شور شرابا و ہنگامہ آرائی, ایوان سے واک آوٹ کر دیا. پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت دو گھنٹے پانچ منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت شروع ہوا۔پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ نے فنانس بل 2020 ایوان میں پیش کیا۔ایوان نے پنجاب فنانس بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔اپوزیشن کی آئندہ مالی سال بجٹ مظوری کی مخالفت کر دی۔بجٹ اور بلز کی منظوری کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ایوان میں موجود رہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی مخالف،نشستوں سے کھڑے ہو احتجاج کرتے رہے۔اپوزیشن ارکان نے شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔اپوزیشن کے واک آوٹ کرنے کے باوجود حکومت کورم پورا کرنے کامیاب رہی۔ پنجاب اسمبلی نے کوہسار یونیورسٹی مری 2020 بل، بابا گورونانک یونیورسٹی بل 2020 ، لوکل گورنمنٹ بل 2020، دیہی پنچائیتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں بل 2020،ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ ترمیمی بل 2019،کمپنوں کے منافع جات ترمیمی بل 2029 ،منظور کر لیے گے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن نیلم اشرف اور معاویہ طارق کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں گئیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النیین لکھنے اور بولنا لازم قراداد دینے کی قراداد متفقہ طور پر منظور، ایجنڈ مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس 29 جون پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں