جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون , سید منورحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس اور تعزیت کا اظہار ۔ مولانا فضل الرحمن نے سید منور حسن کی دینی و قومی خدمات کو سراہا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سید منورحسن مخلص ،سچے اور کھرے انسان تھے , سید منور حسن اسلام اور ملک و قوم کے بے باک ترجمان تھے ۔
سید منور حسن کی وفات پرجماعت اسلامی نے کل 27جون کو ہونے والا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ملتوی کردیا.