مولانا فضل الرحمن کا سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون , سید منورحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس اور تعزیت کا اظہار

Jun 26, 2020 | 21:20

ویب ڈیسک

 جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون , سید منورحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس اور تعزیت کا اظہار ۔ مولانا فضل الرحمن نے سید منور حسن کی دینی و قومی خدمات کو سراہا۔
 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سید منورحسن مخلص ،سچے اور کھرے انسان تھے , سید منور حسن اسلام اور ملک و قوم کے بے باک ترجمان تھے ۔
 سید منور حسن کی وفات پرجماعت اسلامی نے کل 27جون کو ہونے والا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ملتوی کردیا.

مزیدخبریں