جاپان کے سفیر KUNINORI MATSUDA نے جمعہ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کیلئے جاپانی امداد کو سراہا۔جاپانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
جاپانی سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات،علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کوسراہا
Jun 26, 2020 | 23:22