عالمی برادری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے:اے ڈی چوہدری 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کشمیری عوام کی بھارت سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،بھارت اسلحے کے ڈھیر لگا کر اپنے جنگی جنون کو اظہار کررہا ہے یہ رویہ کسی طور بھی علاقائی اور عالمی امن کیلئے مناسب نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن