لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات جاوید اقبال بخاری کی ہدایت پر کنزرویٹر برائے ایکسٹینشن و ریسرچ ونگ لیاقت غوری نے ملتان اور اوکاڑہ کی سب ڈویژن نرسریوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تناظر میں نرسریوں معائنہ کیااور مقامی افسران کے ساتھ ملتان اور اوکاڑہ میں محکمہ جنگلات کے اے ڈی پی برائے 2021-22 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت غوری نے ہدایت کی کہ رواں سال مجموعی طور پر 10.5 کروڑ سے زائد پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے۔اس حوالے سے نرسریوں میں مختلف اقسام کے پودوں کی تیاری کے عمل کو تیز کیا جائے اور شجرکاری اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نرسریوں کے عملے کی حوصلہ افزائی بھی کی اور کہا کہ سبز انقلاب لانے کی کوشش میں ایسے افراد کا برابر کا حصہ ہے، جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ لیاقت غوری نے افسران اور نرسریوں کے عملے کو پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کی ہدایات بھی دیں۔