کراچی (کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان نے کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ علی احمد خان کے مطابق ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹ کیا جائے گا وفاقی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھادودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، دودھ پر ٹیکس ختم کرنے سے وزیر اعظم کی ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا
Jun 26, 2021