اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا مندی پر اختتام 

Jun 26, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا اختتام مندی پر ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس میں359پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمائے کے حجم میں41ارب روپے سے زائد کی کمی رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 359.18پوائنٹس کمی سے47603.36پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب 50کرو ڑ94لاکھ 42ہزار 774 روپے  کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرمائے کا حجم83کھرب 16ارب 63کروڑ67لاکھ 62ہزار 263روپے کی سطح پر آگیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروباری حجم76کروڑ حصص پر مشتمل رہا جبکہ جمعرات کے روز 63کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 402کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں 155کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ 229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

مزیدخبریں