مونس الٰہی سے سٹی صدر مسلم لیگ ق گوجرانوالہ صاحبزادہ طاہر رضوی کی ملاقات

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ و رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ گوجرانوالہ صاحبزادہ طاہر رضوی کی گجرات میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری مونس الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران وعدے نہیں عملی طور پر عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا دن بدن پاکستان مسلم لیگ (ق) اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ صاحبزادہ طاہر رضوی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نفسانفسی کے دور حقیقی معنوں میں بے لوث عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہنا والا ادارہ ریسکیو 1122 چودھری پرویز الٰہی کے ہاتھوں کا لگایا ہوا ایک پودا ہے جو کہ اب ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...