شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں اور انتہا پسندوںکیخلاف کارروائی کی بجائے اپنا سارا زور سیاسی مخالفین کو کچلنے پرلگارہی ہے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات نے پنجاب کی سیاست میںہلچل پیدا کردی ہے بہت جلد پنجاب سے پیپلزپارٹی کو بڑی اہم کامیابیاں ملنے والی ہیں پیپلزپارٹی کسی بھی صورت میںقومی سلامتی کے معاملات پر حکومت کو من مرضیاںنہیںکرنے دیگی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا وسیم رضا ڈوگر نے کہا کہ ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی کرونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوگئی ہے ملک کی معیشت ونٹی لیٹر پر ہے امن وامان کی صورتحال ابتر ہے ۔