شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان نے ایوان کا نہیں بلکہ اپناوقار تار تار کیا ہے عوام نے انکے اس طرزسیاست کوسمجھ لیا ہے یہ حکمران ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ، تعمیری کردار سے باوقاربنتا ہے اپوزیشن کے خلاف سازشیں کرکے عوام کو بے وقوف بنایا نہیں جاسکتاجولوگ اپنے منصب کیساتھ انصاف نہیں کرتے وہ ماضی کاقصہ بن جاتے ہیں۔
اپوزیشن کیخلاف سازشیں کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا:خالد جاوید
Jun 26, 2021