حکومتی پالیسیوں کی بدولت اوورسیز پاکستانیوں کا وقار بلند ہوا:شوکت حیات 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یواے ای کے رہنما راجہ شوکت حیات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت اوورسیز پاکستانیز کا وقار بلند اور ماضی کی نسبت اب انہیں عزت وقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بیرونی ممالک میں عمران خان کو ایماندار حکمران کے طور پر جانا جاتا ہے اور اب ہم باوقار طریقے سے اپنے کاروبار کر رہے ہیں یہی سب سے بڑی تبدیلی ہے 70 سالوںسے پاکستان کیساتھ باریوں میں اقتدارکے مزے لینے والوں نے جو کیا اس کے تدارک کیلئے وقت درکار ہے 70 سالہ مسائل لمحوں یا جادو کی چھڑی سے حل ہونیوالے نہیں جس طرح دن رات ایک کر کے عمران خان اورانکی ٹیم کام کررہی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی عمران خان اپنا آئندہ آنیوالا الیکشن نہیں بلکہ آنیوالی نسلوںکے مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں جو بہترین عمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مانانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...