گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے سینئر رہنماسردار عبدالماجد خان کو آزاد کشمیر تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کر دیا اس موقع پر سردار عبدالماجد نے کہا کہ میں پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جنہوںنے مجھے اس قابل سمجھا اور میں اپنے فرائض ایمانداری اور احسن طریقہ سے نبھائوں گا 25جولائی کو آزاد جموں کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔