گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا ہے جو اپنے گھروں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں انہیں اللہ کا گھر آباد کرنا چاہیے بیعت اللہ کی تعمیر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا خلوص شامل تھا اس لئے آج تک رونقیں بڑھ رہی ہیں اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گامسجدوں سے محبت ایمان کی نشانی ہے انبیا اور اصحاب کی سیرت شعاراللہ کی محبت سے بھری پڑی ہے ہمیں اپنے اسلاف کی تاریخ کو پڑھنا اور اس پہ عمل کتنا چاہیے اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے مسجد اقصیٰ پر جو کڑا وقت ہے وہ امت مسلمہ کے اتحاد سے ہی ختم ہو سکتا ہے تاریخ میں اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں شاید کبھی نا رہی ہو۔
مسجدوں سے محبت ایمان کی نشانی ہے: رفیق احمد مجددی
Jun 26, 2021