شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 140 کے صدر میا ں غلام سرور نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، عوام دشمن بجٹ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے بجٹ سے عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو جائیگا، بجٹ عوام دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور تھا رہی سہی کثرتبدیلی سرکار نے پوری کر دی بجٹ نے عوام کی قوت خرید کو بہت متاثر کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں میاں غلام سرور نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ سیاسی ماحول میں تنائو برقرار رہے تاکہ اصل عوامی ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے، اپوزیشن کو الجھا کر بجٹ پاس کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی، تبدیلی سرکار نے عوام سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں ۔