گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام نے 350 سال پرانی درگاہ لواری شریف سندھ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کی اور کہا یہ خانقاہ سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ خواجہ مخدوم محمد زمان صدیقی کی ہے،جس سے لاکھوں لوگ مستفیض ہوچکے ہیں،سندھ اور پنجاب میں کثیر خانقاہیں اسی دربار سے فیض یافتہ ہیں۔اس موقع پر صاحبزادہ رفیق احمد مجددی،صاحبزادہ داؤد رضوی،مولانا اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ نعمان صدیقی،مفتی کریم خان،مفتی حسیب قادری،علامہ عمر صدیقی،حافظ منشاء قادری،سمیت دیگر علماء کرام نے کہا دین اسلام کی اشاعت و سربلندی اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے اولیاء کرام نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔