مظلوم کشمیریوںکے دل پاکستان  کیساتھ دھڑکتے ہیں :چودھری عبدالجبار

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت اب مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کیساتھ ساتھ ہم خیال جماعتوں کیساتھ ملکر ڈرامے بازیاں شروع کررہا ہے مگر اسے اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی خطہ میںپائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق آزادی دی جائے اور وہاں جاری کرفیو کو فی الفور ختم کیا جائے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں پوری پاکستانی قوم بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن