گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام شہر بھر کی مساجد میں بے حیائی کیخلاف اور کالجز و یونیورسٹیز میں بدکاری کے پے در پے واقعات کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا امیر شہر علامہ سعید کلیروی، ناظم شہر مولانا محمد ابرار ظہیر،مولانا محمد صادق عتیق، حافظ محمد عمران عریف، مولانا محمد عارف اثری، مولانا حافظ ظہیر الاسلام خواجہ،مولانا میاں محمد سلیم شاہد، مولانا امتیاز محمدی ، مولاناقاری محمدشفیق بٹ،مولاناعثمان اسحاق، مولاناڈاکٹر عبد الرحمان پن، مولانا عبد القیوم دھرنگوی، مولاناعطاء الرحمان عابد اور دیگر علمائے کرام نے اپنے خطبات جمعہ میں کہا بڑھتی بے حیائی نے معاشرے میں بے راہ روی، جنسی زیادتی کے واقعات اور نوجوان نسل میں ہیجان خیزی کو پر وان چڑھایا۔ علماء نے کہا کہ وزیر اعظم نے بے حیائی کے فروغ میں کم لباسی اور عریانیت کی طرف درست نشاندہی کی، ان کے بیان کی مکمل تائید کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیاپر بے حیائی کو فروغ دیتے اشتہارات پر پابندی لگائیں۔
وزیر اعظم نے بے حیائی کے فروغ کی درست نشاندہی کی:علامہ سعید
Jun 26, 2021