ووٹ چورملک وقوم کے محافظ نہیں بن سکتے:ذیشان پرویز 

Jun 26, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اورشیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمانی نظام میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ووٹ چوری کرنیوالے کبھی بھی ملک وقوم کے محافظ نہیں بن سکتے بلکہ یہ پارلیمنٹ سمیت تمام قومی اداروں کو بلڈوز کرنیکی کوششیں کر رہے ہیں اس وقت مہنگائی سے بھی بڑا مسئلہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار پر مسلط ہونا ہے جن کی وجہ سے آج ملک اندرونی وبیرونی طور پر خطرات کاشکار ہو چکا ہے امریکہ کو اڈے نہ دینے کاحکومتی اعلان ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اورکے مترادف ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پرملک پرویز اقبال،شیخ یعقوب بگا، احمد خورشید چودھری ،میاں محمدسعید ،میاں تنویر احمد سمیت دیگربھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ نواز لیگ ملک دشمن حکمرانوںکو عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں