شاہدرہ:زہریلی شے کھانے سے 2  بھائی جا ں بحق،شبے میں والد زیر حراست

Jun 26, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) شاہدرہ ٹاؤن میں زہریلی شے کھانے سے دو کمسن بھائی پراسرار طور پر جان بحق ہو گئے پولیس نے شبے میں باپ کو حراست میں لے کر نعشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیں، پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی4 سالہ مرتضٰی، ایک سالہ معیز اور بہن حرا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بھائی جانبر نہ ہو سکے جبکہ بہن حرا کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے والدین کے مطابق بچوں نے گذشتہ رات تکے کھائے جس سے حالت بگڑی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے بچوں کے ماں باپ کو حراست میں لے لیا، زرائع کے مطابق معاملہ مشکوک ہے، بچوں کے والدین سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں