لاہور‘اسلام آباد (نیوز رپورٹر+نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، مٹیاری لاہور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے سے ہمارا بجلی کا نظام مضبوط ہو گا اور بجلی کی ترسیل کی استعداد بڑھے گی، بجلی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے، موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے ، بجلی اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور علاقے کے ساتھ رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن منصوبے سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کے آغاز سے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی 7عشروں سے زائد عرصہ پر محیط ہے ۔ 1951میں پہلی مرتبہ پاکستان کے اعلی سطحی سرکاری وفد نے چین کا دورہ کیا تھا۔ رواں سال دونوں ممالک نے حال ہی میں سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی تعلیم ، بجلی ، سیاحت ، تجارت ، دفاع اور صحت اور سی پیک کے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ660کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن ہمارے ترسیلی ڈھانچے میں ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اور اس کے ذریعے سندھ میں واقع بجلی گھروں سے ملک کے دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں بجلی کے بحڑان پر قابو پانے کے لئے بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ کورونا وبا کے باوجود یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے اور اس سے بجلی کے صارفین کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے ، بجلی اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور علاقے کے ساتھ رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک سے پاکستان اور دنیا میں روزگاراور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں بہت اچھا کام کیا ہے اور مختلف منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ رواں ماہ 24ہزار 633میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبیکی کامیابی پر این ٹی ڈی سی کی انتظامیہ ، پی پی آئی ڈی، پاکستان مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی اور چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کی محنت قابل تعریف ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی پراجیکٹ سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کا عمل کامیابی سے شروع ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ مٹیاری لاہور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے سے ہمارا بجلی کا نظام مضبوط ہو گا اور بجلی کی ترسیل کی استعداد بڑھے گی۔ بجلی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے۔ موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک کو صنعتی پیداوار بڑھانے ، بجلی اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور علاقے کے ساتھ رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن منصوبے سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کے آغاز سے حوالے سے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی 7 عشروں سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ660 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن ہمارے ترسیلی ڈھانچے میں ایک نئی ٹیکنالوجی ہے۔ اس سے سندھ میں واقع بجلی گھروں سے ملک کے دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں بجلی کے بحڑان پر قابو پانے کے لئے بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ صارفین کو ریلیف ملے گا۔ رواں ماہ 24 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی پر این ٹی ڈی سی کی انتظامیہ ، پی پی آئی ڈی، پاکستان مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی اور چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کی محنت قابل تعریف ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی پراجیکٹ سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کا عمل کامیابی سے شروع ہو گیا ہے۔