چودھری نثارکا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط

Jun 26, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو خط لکھ دیا۔ اپنے لیٹر ہیڈ پر ٹائپ شدہ تحریر میں چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 26 مئی کو بطور رکن پنجاب اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے، اور جیسا کہ وہ پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بطور رکن پنجاب اسمبلی حکومت سے کوئی تنخواہ اور کسی قسم کی مراعات نہیں لیں گے، جن پر ہر رکن کا قانونی طور پر استحقاق ہوتا ہے ۔

مزیدخبریں