1200 سکولوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) 1200سکولوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔ جس میں کہا گیا ہے سکولوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 6 ماہ بعد بھی کاغذوں تک محدود ہے۔ 1200 سکولوں کی صرف نام کی اپ گریڈیشن ہو سکی ہے۔ سہولیات کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ منصوبے کے تحت ایلیمنٹری سکولز کے اضافی 3 ہزار 315 اساتذہ کو اپ گریڈڈ سکولوں میں خدمات انجام دینی تھیں۔ ایلیمنٹری سکولز کے اضافی 3 ہزار 933 کمروں میں سیکنڈری کلاس رومز بنیں گے ان بارہ سو سکولوں میں پچاس کے قریب لاہور کے سکول بھی شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن