پوش علاقوں میں خونخوار کتے پالنے کا خطرناک رحجان 

مکرمی! خونخوار کتے پالنے کا رحجان انتہائی خطرناک ہے ، پوش علاقوں کی ایلیٹ کلاس نے گھروں میں بہت سے خونخوار جانور (کتے وغیرہ) پال رکھے ہوتے ہیں۔ جو بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایسا حادثہ بھی ہوا جس میں ایک پالتو کتے نے ایک بزرگ شہری پر حملہ کر دیا اور ان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جانور چاہے پالتو ہو وہ حملہ کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔ انتظامیہ سے التماس ہے کہ وہ اس صورتحال کا سدباب کرے تاکہ یہاں رہنے والے سکھ کا سانس لیں۔ (سدرہ عارف، عسکری 10 ، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن