لاہور میں درہم برہم ٹریفک نظام، توجہ کا منتظر 

مکرمی! صوبائی دارالحکومت کے ’’نئے نویلے‘‘ چیف ٹریفک آفیسر سید منتظر مہدی کی توجہ لاہور میں درہم برہم ٹریفک نظام اور وارڈنز کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کی طرف دلانا چاہتا ہوں ، آپ جس چوک اور چوراہے میں جائیں ، مال روڈ سمیت جس چھوٹی بڑی سڑک سے گزریں ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے ، پھنسی ایمبولنسیں چیخ و پکار کر رہی ہوتی ہیں ، لوگ دفاتر اور عدالتوں میں حاضری کے لیے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹریفک کے اس سارے بے ہنگم نظام میں وارڈنز ٹس سے مس نہیں ہوتے ، ان پر ایمبولنسوں کی چیخ وپکار کا اثر نہیں ہوتا ، چوکوں میں اور سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی ان کو احساس ذمہ داری نہیں دلاتیں ، تاہم ایک ڈ یوٹی وارڈنز جس ’’تندہی‘‘ اور ’’یکسوئی‘‘ سے انجام دیتے ہی وہ یقینا ’’قابل تعریف‘‘ ہے۔ وہ صرف چالان کاٹنا اور موٹر سائیکل سواروں سے بدتمیزی کرنا ہے ، پتہ نہیں وارڈنز کی ذمہ داری صرف یہی ہے۔ باقی سب کچھ ’’سگنل فری‘‘ ہے ، جب سے سید منتظر مہدی نے وارڈنز کی کمانڈ سنبھالی ہے ، شہری ٹریفک میں بہتری اور وارڈنز کی تربیت اور اخلاق کی امید لگائے بیٹھے ہیں دیکھیے کب پوری ہوتی ہے۔ (ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ ، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...