منشیات کے پھیلائو کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ، اعجاز احمد شاہ 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ ایک کثیر الجہتی چیلنج ہے جس کے لیے وزارت منشیات کنٹرول اور اینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ کوششوں سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے مو جو دہ وسائل کا بہترین ممکنہ استعمال کرکے ، ہم نے اپنے معاشرے میں منشیات کے پھیلائو کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کوانسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ ایک کثیرا لجہتی چیلنج ہے اور یک طرفہ کوشش اس لعنت کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتی ، ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ، ہر فرد کو منشیات کے خلاف اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعہ ہم منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کسی فرد کی جنگ نہیں بلکہ ایک قومی جنگ ہے، منشیات نہ صرف ان افراد کو متاثر کرتی ہیں جو ان کا شکار ہوجاتے ہیں بلکہ ایک ہی وقت میں ان کے آس پاس کا پورا ا نظام بھی متاثر ہو تاہے۔

ای پیپر دی نیشن