اسلام آباد(وقائع نگار )چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ اوراسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے ہفتے میں چھ یوم کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں گزشتہ روز رجسٹر ار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوووڈ کے باعث پید اہونیو الے حالات اور اس کے نتیجے میں کیسز کی ے التواء کا شکار ہونے کے سدباب کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں امسال گرمیوں کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالتوں کو ہفتے میں چھ یوم کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ و ضلعی عدلیہ میں کیسز کو جلداز جلد نمٹایا جاسکے ۔
عدالت عالیہ اوراسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ
Jun 26, 2021