اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپٹیشن کنسلٹیٹیو گروپ (سی سی جی) کا بائیسواں اجلاس منعقد کیا جس میں سی سی پی کے اقدامات ، کارکردگی اور اسٹریٹجک وڑ ن کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ایس ایم ای سیکٹر کی معاشی کارکردگی اور مسابقت کو بہتر بنانے سے متعلق سی سی پی کی ڈرافٹ رپورٹ پر شرکاء کو ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی جس میں ڈرافٹ ایس ایم ای پالیسی فریم ورک کے لیے پالیسی سفارشات بھی دی گئیں۔اجلاس کی صدارت سی سی پی کی چیئر پرسن راحت کونین حسن نے کی جس میں سی سی پی ممبران شائستہ بانو ، بشریٰ ناز ملک ، مجتبیٰ احمد لودھی ، ڈائریکٹر جنرلز اور اور اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائ میں طارق اقبال خان ، چیئرمین آڈٹ اوورائٹ بورڈ ، برجیت لام ، کنٹری ہیڈ ، فریڈرک نعمان فاو ¿نڈیشن پاکستان ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ، شاہریز اشرف ملک ، عبدالعلیم ، جنرل سکریٹری او آئی سی سی آئی ، رفعت پرویز ، ایڈیشنل سکریٹری / ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ، سجید اسلم ، ہیڈ اے سی سی اے پاکستان ، اور ایس ای سی پی ، پی پی آر اے ، نیپرا ، آئی پی او ، پی ٹی اے ، آئی ایف پی آر آئی ، پی آئی ڈی ای ، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور ایس ڈی پی آئی کے سینئر عہدیدار شامل تھے۔سی سی جی ایک غیر رسمی تھنک ٹینک ہے جس کو سی سی پی نے 2008 میں کمپٹیشن سے متعلق معاملات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لئے قائم کیا تھا ۔