اسلام آباد+تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی/نامہ نگار) ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹیم کے ہمراہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کے تحت 16جون 2021کو ادائیگیوں کا ا?غاز ہونے کے بعد ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے میونسپل اینڈمنسٹریشن کے دفاتر میں ادائیگی مرکز پر مستحقین سے بات چیت کی جو وہاں رقم وصول کرنے آئیں تھیں۔ ان تمام مستحقین کو احساس ایمرجنسی کیش یا کفالت ہینڈاء وٹ 12000روپے وصولی کیلئے 8171سروس سے پیغام موصول ہوا تھا۔ انہیں نئے احساس سروے کے تحت اہل قرار دیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے مستحقین کو احساس ایمرجنسی کیش کی فراہمی کا ا?غاز کیا گیا تھا۔ تاہم، جنوری 2021سے نئی اندراج شدہ احساس کفالت مستحقین کو ادائیگیاں جاری ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مقامی پریس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک مرتبہ کیلئے 3000روپے بطور گریجویشن بونس کے طور پر متعارف کروارہا ہے۔ اس کی اصل وجہ تعلیم میں صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ گریجویشن بونس حاصل کرنے کے بعد ہر بچی ثانوی تعلیم کیلئے پروگرام میں داخلہ لے گی۔
طالبات کیلئے 3000روپے احساس پرائمری سکول گریجوایشن بونس کا اعلان
Jun 26, 2021