کراچی (وقائع نگار)ڈہرکی ٹرین حادثے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونیوالی لڑکی کی حکومت سے اپیل،7 جون کو ڈہرکی کے قریب خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹانگیں اور خاندان کے 5 افراد کھو دینے والی بچی نے حکومت سے علاج کرانے کی اپیل کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود بچی آہ ہ و بکا کرتے ہوئے حکومت سے اپنے علاج کی درخواست کررہی ہے،ویڈیو میں بچی کا کہنا ہے کہ میرا نام کائنات ہے اور جس روز یہ حادثہ پیش آیا ہم اس روز بھائی کی شادی کے لیے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہے تھے، ٹرین میں ہم 9 لوگ سوار تھے جن میں سے 5 اس حادثے میں انتقال کرگئے،بچی کے مطابق ٹرین حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد میں سے 3 گھر جاچکے ہیں اب اپنے اہل خانہ میں آخری میں ہی ہوں جو اسپتال میں ہوں،کائنات نے اپنی ویڈیو میں حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے گزارش کی کہ میرا علاج کروایا جائے تاکہ میں بالکل ٹھیک ہوکر اپنے گھر چلی جاؤں،کائنات کا کہنا تھا میری حکومت سے گزارش ہے کہ میرے ٹھیک ہونے میں مدد کریں تاکہ میں اپنے پیروں پر چل سکوں اور میرے خاندان کے جو لوگ بچ گئے ہیں ان کے ساتھ رہ سکوں،خیال رہے کہ رواں ماہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر دوسرے ٹریک پر آگئیں جس سے مخالف ٹریک سے آنے والے سرسید ایکسپریس جاٹکرائی اور حادثے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے