بیاد رفتگان اسد عالم خان کھچی رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی  تم جیسے گئے ایسے تو جاتا نہیں کوئی 

اسد عالم خان کھچی کو ہم سے بچھڑے ایک سال گذر کیا کل کی بات لگتی ہے یہ وہ دن تھا جب فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ میلسی کی ہر دلعزیز شخصیت نفیس طبعیت کے مالک اسد عالم خان کھچی کو بہاولپور میں اپنی رہائشگاہ پر برین ہیمبرج ہوا تھا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی کو پیارے ہو گئے۔
 اسد عالم خان کھچی سابق ایم این اے  محمد نوازخان عرف  دلاور خان کھچی مرحوم ، خان ممتاز خان کھچی سابق ناظم ڈسٹرکٹ وہاڑی کے بھتیجے ، ایم این اے اورنگزیب خان کھچی ، سابق ایم این اے وہاڑی آفتاب احمد خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی، سابق چیئرمین یونین کونسل فدہ رہنماء شہزاد خان کھچی کے کزن خان ربنواز خان کھچی کے سب سے بڑے بیٹے تھے وہ اپنے چھوٹے بھائی محمد ہمایوں خان کھچی اور محمد فیصل خان کھچی پر اپنی جان نچھاور کرتے تھے اسد عالم خان کھچی کا حلقہ احباب بیرون ممالک میں پھیلا ہوا تھا آپ نے اپنی بنیادی تعلیم ایچی سن کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی  اسد عالم خان کھچی سے لوگوں کی محبت کا یہ عالم تھا کہ میلسی کے بیشتر دکانداروں نے ان کی تصویر اپنی دکانوں میں لگائی ہوئی تھی آپ غریب پرور اور میلسی کے متعدد ضرورتمند گھرانوں کے کفیل بھی تھے یتیم بچیوں کی شادی میں دل کھول کر حصہ ڈالتے تھے معروف زمیندار ہونے کے ناطے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی بات کرتے آپ اپنی فصل کی  کاشت کا کچھ حصہ غریبوں کیلئے مخصوص کر دیتے تھے اور فصل پک جانے پر ان کے گھروں تک پہنچانے کا بھی انتظام کرتے تھے راقم سے اکثر ملاقاتوں میں اسد عالم خان کھچی اپنے کالج کے دوستوں کا تذکرہ کیا کرتے تھے اور اپنے دور طالبعلمی میں خوب مگن ہو کر کالج کے قصے سنایا کرتے تھے  ۔
ان کے کالج کے دوستوں میں ایم این اے امیر سلطان ، سابقہ چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا سردار عاصم شیرمیکن ، علی اکبر شاہ، رانا شہزاد احمد پھولنگر، میاں راجب سلطان ، سابق چیئرمین ضلع کونسل لودھراں پیر ساجد حسین چشتی مہر شریف والے جو آج کل امریکہ میں مقیم ہیں ساجد ممتاز ، تیمور خان سرگودھا، رضا محمد نون، ماجد صاحبزادہ اور دیگر شامل ہیں اور میلسی میں موجود آپ کے قریبی ساتھی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم گجر، شیخ محمد عابد، عمران شہاب ،محمد جاوید عزیز محمد آصف بشیر  شیخ محمد اختر،مخدوم مسعود خان ،محمد شریف بھٹی ، فقیر حسین اور دیگر شامل ہیں آپ کی وفات کے بعد آپ کے چھوٹے بھائی محمد فیصل خان کھچی نے آپ کی ذمہ داریاں بخوبی احسن سنبھالی ہوئی ہیں اور سماجی فلاحی کاموں کو مزید آگے بڑھایا ہے اور رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیںآپ کا ایک صاحبزادہ11 سالہ محمد احمد خان کھچی اپنی والدہ کے ساتھ بہاولپور میں مقیم ہے ان کی ہمہ جہت شخصیت اور دوستوں کو کہے ہوئے خوبصورت الفاظ رہتی زندگی تک ان کے محبان کا اثاثہ رہیں گے آج بھی لوگ ان کو ان کی باتوں کو خوبصورت انداز میں یاد رکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔آج آپ کی پہلی برسی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسد عالم خان کھچی سے اظہار محبت و عقیدت  کے لئے جمع ہوئے ہیں برسی میں تلاوت کلام پاک قاری مظہر فرید پیش کریں گے نعت بحضور سرور کونین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لاہور کے معروف نعت قاری احمد رضا قادری پیش کرینگے جبکہ فلسفہ موت وحیات پر خصوصی بیان پاکستان کے معروف سکالر علامہ کوکب نورانی آف کراچی کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن