ہیڈ پنجند ‘نئے دروں کی تعمیر مکمل‘ کروڑوں کا سکریپ بغیر نیلامی فروخت

علی پور، علی والی (نامہ نگاروں سے)ہیڈ پنجند پر نئے دروں کی تعمیر کے بعد کروڑوں کا سرکاری سکریپ ایس ڈی او انہار نے ملی بھگت کر کے بغیر نیلامی فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ پنجند میں نئے دروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جس کیلئے افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔ افتتاحی تختی نصب کر کے ڈھانپ دیا گیا نئے دروں کی تعمیر کے بعد کروڑوں مالیت کا نکلنے والا سکریپ محکمہ انہار علی پور نے  بغیر نیلامی سستے داموں  فروخت کر کے کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ علی پور کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے سکریپ کی دوبارہ نیلامی کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کرنے پر اورسئیر انہار نے سکریپ کی فروختگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک گاڑی سکریپ جارہی ہے نیلامی نا کرنے کی وجہ افسران انہار بتا سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن