صلح کی کہانی صرف پولیس کی زبانی ورثا  کو میڈیا سے ملوایا گیا نہ اسٹامپ دکھایا گیا  سابق ایس ایچ او کو تحفظ دیا گیا 

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)ملزم ہلاکت کیس ورثاء سے صلح کی کہانی صرف پولیس کی زبانی مقامی میڈیاسے ملوایاگیانہ اسٹامپ دکھایاگیاسابق ایس ایچ اوکو تحفظ دیاگیافوری اسٹام میڈیامیں لانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ملزم ریاض ہلاکت کیس میں ورثاء سے صلح کی کہانی صرف پولیس کی زبان تک ہی محدود رہی ہے اورمیڈیاکوملوایاتک نہ گیا جبکہ اسرار کے باوجود صلح والے اسٹام کی کاپی بھی میڈیاکونہیں دی گئی اس سے شبہ یہ ظاہرکیاجارہاہے کہ سابق ڈی ایس پی میلسی مہروسیم سیال نے سابق ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور عدنان جمیل ٹیپو کو تحفظ دینے کے لیے غلط بیانی کی شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پرملزم کے ورثہ سے صلح کے ساتھ جاری کیاجانیوالااسٹام میڈیامیں لایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن