ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ڈویژن کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ چکے ہیں اس حوالے سے اوورسیز پاکستانی مختلف ویکسی نیشن سینٹرز پر ایسٹرازینیکا ویکسین کی ڈوز لگوانے پہنچ گئے تاہم سینٹر انتظامیہ نے بتایا کہ ایسٹرازینیکا ختم ہو چکی ہے جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے مختلف سینٹرز پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کی نوکریاں خطرے میں ہیں باالخصوص سعودیہ جانے والے اوورسیز نے بتایا کہ ویزہ ختم ہونے والے ہیں جبکہ ویکسین کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا رہی ادھر محکمہ صحت ملتان کے افسران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی کے مطابق محکمہ صحت ملتان کو سائنو ویک کی مزید 36 ہزار خوراکیں جبکہ کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین کی 20 ہزار خوراکیں مل گئی جمعرات کے روز مل گئی تھیں جن کو 22 ویکسی نیشن سینٹرز پر تقسیم کر دیا گیا تھا،جہاں سائنو ویک ویکسین کو بطور فرسٹ اور سیکینڈ ڈوز جبکہ کین سائنو سنگل ڈوز شہریوں کو لگائی جا رہی ہے دوسری طرف محکمہ سکولز نے تمام پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں کے اساتذہ اور عملے کو 30 جون تک ویکسی نیشن کرانے کی حتمی وارننگ جاری کردی ۔