سیکریٹریٹ بناتے وقت  جنگل کا ٹنا پڑے گا‘جو قابل تشویش ہے:نواز ناجی 

بہاولپور (بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپور نواز ناجی نے ذخیرہ کی اراضی پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اراضی پر ریاست بہاولپور کے وقت سے جنگل موجود ہے جسے سیکریٹریٹ بنانے وقت کا ٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارسٹ پارک میں ہرن سفاری بنانے کا بھی منصوبہ تھا ۔ لیکن اب یہ سب بردبا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ کا رقبہ نواب آف بہاولپور کے ٹرسٹ کی ملکیت ہے جسے کسی صورت میں کسی کو الاٹ نہیں کیا جاسکتا ۔

ای پیپر دی نیشن