شوپیاں میں نوجوان شہید، کرگل سے 4طلباء گرفتار

Jun 26, 2021

سرینگر(این این آئی+ اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کے روز ضلع شوپیاںمیں ایک نوجوان کوشہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہانجی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔جبکہ نئی دہلی پولیس نے لداخ کے ضلع کرگل سے چار کشمیری طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نذیر حسین، ذوالفقار علی، ایاز حسین اور مزمل حسین نامی چار طلباء کو بھارتی پولیس نے رواں سال 29 جنوری کو نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے این آئی اے کی عدالت میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے جموں کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری نوجوانوں رئیس احمد ڈار، ظہور احمد راتھر اور سبزر احمد شیخ کے خلاف ہتھیاروںکی سمگلنگ کے جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ پیش کی ہے جبکہ سینئر حریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں رواںماہ سوپور،پلوامہ اور شوپیان میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خان سوپوری نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے جموںوکشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں