بھارت کی چھٹی ‘ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کرانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا کے گڑھ بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی۔ آئی سی سی نے حتمی فیصلہ کر لیا، ٹورنامنٹ اب 17 اکتوبر سے 24 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔متحدہ عرب امارات کو اپریل میں ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیاری کرنے کا اشارہ مل گیا تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا تھا، جہاں پر اس وقت کرونا وائرس بے قابو ہوچکا۔ صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو میگا ایونٹ کیلئے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا، گزشتہ ماہ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیلئے اماراتی بورڈ سے رابطہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان 80 سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے، اور اب امارات کو ٹورنامنٹ کی باقاعدہ میزبانی سونپ دی گئی ہے۔سری لنکا نے بھی متبادل وینیو کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم آبادی کی کمی اور نوجوانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ترجیح دی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد 4 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا، تاہم کرونا کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ اب رواں سال 5 سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہو گا، جس میں ویسٹ انڈیز ٹائٹل کا دفاع کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...